ترکی میں اقتصادی اعتماد کے انڈیکس میں اضافہ

ماہ رواں کے دوران ترکی میں اقتصادی اعتماد کا انڈیکس  ماہانہ اوسطا 19٫1 فیصد بڑھتے ہوئے 73٫5 فیصد ہو گیا ہے

1445286
ترکی میں اقتصادی اعتماد کے انڈیکس میں اضافہ

 ماہ رواں کے دوران ترکی میں اقتصادی اعتماد کا انڈیکس  ماہانہ اوسطا 19٫1 فیصد بڑھتے ہوئے 73٫5 فیصد ہو گیا ہے۔

 ترک ادارہ برائے شماریات  نے ماہ رواں کے معاشی انڈیکس سے متعلق اعداد و شمار جاری کیے جن کے مطابق ، گزشتہ ماہ کے مقابلے میں 19٫1 بڑھتےہوئے 73٫5 فیصد ہو گئی جس کا سبب پیداواری شعبے ،صارفین،تھوک تجارت اور تعمیراتی شعبے میں اعتماد کی فضا کا بڑھنا ہے۔

 واضح رہے کہ ترکی میں صارفی اعتماد انڈیکس  بھی ماہ رواں کے دوران 53٫2 فیصد کے اضافے سے 62٫6 فیصد ہو گیا تھا جبکہ پیداواری شعبے میں اعتمادی انڈیکس 22٫2 فیصد اضافے کے ساتھ 89٫8 فیصد، خدمات عامہ میں اعتمادی انڈیکس 8٫5  فیصد اضافے کے ساتھ 55٫5 فیصد، تھوک تجارت میں اعتمادی انڈیکس 9٫3 فیصد کے ساتھ 86٫4 جبکہ تعمیراتی شعبے میں  یہ انڈیکس 33٫1 فیصد کے ساتھ 78 فیصد ریکارڈ  کیا گیا تھا۔

 



متعللقہ خبریں