فرانس: پنشن اصلاحات پر احتجاج کا سلسلہ جاری

وزیراعظم ایڈورڈ فلپ   کے  دو روز قبل   ان اصلاحات سے متعلق بیان   سے  غیر مطمئن  یونینوں   کی درخواست  پر  پیرس سمیت  دیگر شہروں  میں احتجاج کیا گیا

1322799
فرانس: پنشن اصلاحات پر احتجاج کا سلسلہ جاری

 فرانس میں صدر ماکروں   کی پینشن اصلاحات  پر احتجاج کے لیے گزشتہ روز دوبارہ مظاہرے ہوئے۔

 وزیراعظم ایڈورڈ فلپ   کے  دو روز قبل   ان اصلاحات سے متعلق بیان   سے  غیر مطمئن  یونینوں   کی درخواست  پر  پیرس سمیت  دیگر شہروں  میں احتجاج کیا گیا ۔

 پیرس کے نیشن   اسکوائر  میں جمع مظاہرین نے ریپبلک میدان  تک  پیدل مارچ کیا   جو کہ کسی ناخوشگوار واقعے کے بغیر  ختم ہوگیا ۔

نانتیس، لیوں ،مارسیل اور رینیس جیسے شہروں میں  بھی  مظاہرے  ہوئے ۔

 اس  دوران   ہڑتال کے 8 ویں روز  پیرس سمیت دیگر شہروں میں کاروبار زندگی کافی متاثر رہا اور حکومت کو    شدید مالی نقصان بھی اٹھانا پڑا ہے۔

 اگلے منگل کے روز  سےبھی  ملک بھر میں  دوبارہ  مظاہرے شروع    ہونگے۔

 



متعللقہ خبریں