اوپن مارکیٹ میں ڈالر نے پاکستانی روپے کی درگت بنا ڈالی، ڈالر 150 روپے سے تاریخ کی بلند ترین سطح پر

امریکی ڈالر کا سفر رکا نہیں ہے اور وہ مسلسل تیزی سے اوپر جا رہا ہے جبکہ روپیہ پستی کی انتہا پر پہنچ چکا ہے۔ ڈالر مزید مہنگا ہو گیا، کاروبار کے دوران امریکی ڈالر اوپن مارکیٹ میں 3 روپے مہنگا ہوکر 150 روپے کا ہوگیا

1203051
اوپن مارکیٹ میں ڈالر نے  پاکستانی روپے کی درگت بنا ڈالی، ڈالر 150 روپے سے تاریخ کی بلند ترین سطح پر

اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، ڈالر 3روپےمہنگا ہوکر 150روپے کا ہوگیا جبکہ انٹر بینک میں ڈالر147 روپے 25 پیسے کی ریکارڈ سطح پر دیکھا گیا۔

امریکی ڈالر کا سفر رکا نہیں ہے اور وہ مسلسل تیزی سے اوپر جا رہا ہے جبکہ روپیہ پستی کی انتہا پر پہنچ چکا ہے۔

ڈالر مزید مہنگا ہو گیا، کاروبار کے دوران امریکی ڈالر اوپن مارکیٹ میں 3 روپے مہنگا ہوکر 150 روپے کا ہوگیا۔

ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری ہے اور جمعرات کو فارن ایکسچینج مارکیٹ کے آغاز کے ساتھ ہی ایک مرتبہ پھر ڈالر نئی بلندیوں کو چھوتا ہوا دکھائی دیا۔

روپے کے زوال اور ڈالر کی بلندی کے باعث پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بھی کاروبار کے دوران منفی رجحان ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں 100 انڈیکس 906 پوائنٹس گر گیا، کاروبار کے دوران 100 انڈیکس 33 ہزار 64 پوائنٹس پر آ گیا۔

ماہرین معاشیات کا کہناتھا ڈالر کی قیمت میں مسلسل اضافہ اور روپے کی قدر میں ہونے والی مسلسل کمی باعث تشویش ہے کیونکہ ڈالر کی قیمت میں اضافے سے ملک میں مہنگائی کا نیا طوفان آنے کا خدشہ ہے۔

یاد رہے 3 روز قبل مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے تصدیق کی تھی کہ پاکستان کا عالمی مالیاتی فنڈ سے معاہدہ طے ہوگیا، آئی ایم ایف تین سال کے لیے پاکستان کو 6 ارب ڈالر دے گا جبکہ عالمی بینک اور ایشیائی ترقیاتی بینک سے بھی تین ارب ڈالرز کا قرض ملنے کا امکان ہے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق آئی ایم ایف کی شرائط پر من و عن عمل درآمد کے بعد روپے کی قدر میں گراوٹ رکنے کا نام نہیں لے رہی، ملک میں مہنگائی کے سبب پہلے ہی عوام کا جینا دوبھر ہو چکا ہے ایسے میں ڈالر کے ریٹ میں اضافہ مہنگائی مزید بڑھنے کاباعث بنے گا۔



متعللقہ خبریں