پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریاں،حکومت ترکیہ کا اظہار تعزیت
ترک دفتر خارجہ نے اس حوالے سے اپنے تحریری بیان میں سیلاب کی تباہ کاریوں پر حکومت پاکستان سے تعزیت کا اظہار کرنے سمیت ہلاک شدگان کےلیے دعائے مغفرت کی ہے
2129095
ترکیہ نے پاکستان کے صوبوں پنجاب ،بلوچستان اور خیبر پختون خواہ میں سیلاب کی تباہی سےہلاکتوں پر تعزیتی پیغام جاری کیا ہے۔
ترک دفتر خارجہ نے اس حوالے سے اپنے تحریری بیان میں سیلاب کی تباہ کاریوں پر حکومت پاکستان سے تعزیت کا اظہار کرنے سمیت ہلاک شدگان کےلیے دعائے مغفرت کی ہے ۔
یاد رہے کہ گزشتہ دنوں صوبہ پنجاب،بلوچستان اور خیبر پختون خواہ میں شدید بارشوں،سیلاب اور بجلی گرنے کے نتیجے میں 63 افراد ہلاک ہو گئے تھے ۔
متعللقہ خبریں
پاکستان: موسلا دھار بارشیں اور سیلابی ریلے، 17 افراد ہلاک، 23 زخمی
صوبہ خیبر پختون خوا میں 3 دن سے جاری موسلا دھار بارشوں کی وجہ سے 17 افراد ہلاک اور 23 زخمی ہو گئے