عراق، امریکہ اور چین کے ساتھ 53 بلین ڈالر مالیت کا پیٹرول سمجھوتہ طے کرے گا

ہم، امریکہ کی توانائی کی کمپنی' ایکسون موبائل' اور چین کی دیو ہیکل پیٹرول کمپنی 'پیٹرو چائنہ' کے ساتھ 53 بلین ڈالر  کا سمجھوتہ کرنے کی تیاریاں کر رہے ہیں: وزیر اعظم عادل عبدالمہدی

1197270
عراق، امریکہ اور چین کے ساتھ 53 بلین ڈالر مالیت کا پیٹرول سمجھوتہ طے کرے گا

عراق، امریکہ اور چین کے ساتھ 53 بلین ڈالر مالیت کا پیٹرول سمجھوتہ طے کرے گا۔

عراق کے وزیر اعظم عادل عبدالمہدی نے کہا ہے کہ ہم، امریکہ کی توانائی کی کمپنی' ایکسون موبائل' اور چین کی دیو ہیکل پیٹرول کمپنی 'پیٹرو چائنہ' کے ساتھ 53 بلین ڈالر  کا سمجھوتہ کرنے کی تیاریاں کر رہے ہیں۔

عبدالمہدی نے دارالحکومت بغداد میں منعقدہ ہفتہ وار پریس کانفرنس  میں کہا ہے کہ عراق کی وزارت پیٹرولیم، ایکسون موبائل اور پیٹرو چائنہ اس وقت پیٹرول کی قیمتوں میں گراوٹ یا اضافے کی صورت میں منافع کی تقسیم کے موضوع پر توجہ مبذول کئے ہوئے ہیں۔

عبدالمہدی نے کہا ہے کہ یہ سمجھوتہ 30 سالہ سمجھوتہ ہو گا  اور اس دورانیے میں ہم نے  400 بلین ڈالر سے زائد  منافع حاصل کرنے کا پلان بنایا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ  عراق کے جنوب میں واقع 2 پیٹرول کے ذخائر  نہر بن عمر اور آراتاوی  کی وسعت  کر کے پیٹرول کی پیداواری صلاحیت  کو یومیہ ایک لاکھ 25 ہزار بیرل سے 5 لاکھ بیرل تک لانا بھی اس میگا پیٹرول سمجھوتے  میں  شامل ہے۔

امریکہ کے، اپنے ساتھ سمجھوتہ کرنے کے بدلے میں، عراق کو ایران پر عائد پابندیوں سے معاف رکھنے کے دعووں سے متعلق سوال کے جواب میں عادل عبدالمہدی نے کہا ہے کہ ایکسو موبائل  سمجھوتے کا امریکہ کی تہران پر عائد کردہ پابندیوں کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ہے۔



متعللقہ خبریں