سال 2018۔2019 میں ترکی کی شرح نمو 4 تا 5 فیصد ہو گی، عالمی بینک

ومت ِ ترکی نے سرمایہ کاری کے حوالے سے نجی شعبہ جات کو  طرح طرح کی مالی  معاونت اور سہولتیں فراہم  کی  ہیں

942674
سال 2018۔2019 میں ترکی کی شرح نمو 4 تا 5 فیصد ہو گی، عالمی بینک

عالمی بینک نے  اس بات کا تخمینہ ظاہر کیا ہے کہ سال 2018۔2019 کے درمیانی عرصے میں  ترکی کی شرح نمو4 تا 5 فیصد  رہے گی۔

عالمی بینک کے ڈائریکٹر برائے ترکی یوہانس زوت  نے انادولو ایجنسی  کو  بتایا ہے کہ سال 2017 ترک معیشت کے لیے  کافی حد تک ایک  مثبت سال ثابت ہوا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت ِ ترکی نے سرمایہ کاری کے حوالے سے نجی شعبہ جات کو  طرح طرح کی مالی  معاونت فراہم  کی  ہے ، جس کو فرموں نے  منافع بخش طریقے سے بروئے کار لاتے ہوئے بلند سطح کی   ملکی شرح نمو  کے حصول میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

زوت نے بتایا کہ  رواں سال  کے لیے ترکی کی شرح نمو کا تخمینہ 4 تا 5 فیصد ہے۔

 



متعللقہ خبریں