ترکی کے لئے گیس کی ترسیل میں 18.8 فیصد اضافہ

گازپروم  کے مطابق یکم جنوری سے 15 دسمبر کے دورانیے میں ترکی کے لئے قدرتی گیس کی ترسیل  گذشتہ سال کے اسی دورانیے کے مقابلے میں 18.8 فیصد کے اضافے کے ساتھ 27.6 بلین مکعب میٹر رہی

870026
ترکی کے لئے گیس کی ترسیل میں 18.8 فیصد اضافہ

روس کی قدرتی گیس کی کمپنی گازپروم  کے مطابق یکم جنوری سے 15 دسمبر کے دورانیے میں ترکی کے لئے قدرتی گیس کی ترسیل  گذشتہ سال کے اسی دورانیے کے مقابلے میں 18.8 فیصد کے اضافے کے ساتھ 27.6 بلین مکعب میٹر رہی۔

گازپروم کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق " گازپروم نے سال کے پہلے ساڑھے گیارہ ماہ میں کمپنی کی بیرون ملک بڑی ترین دوسری مارکیٹ یعنی ترکی کو27.6 بلین مکعب میٹر گیس برآمد کی جو گذشتہ سال کے اسی دورانیے کے مقابلے میں 18.8 فیصد زیادہ تھی"۔

علاوہ ازیں یونان کے لئے قدرتی گیس کی برآمد میں 10.1 فیصد، بلغاریہ  کے لئے 5.7 فیصد، ہنگری کے لئے 22 فیصد اور سربیا کے لئے 23.5 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔



متعللقہ خبریں