"2017"ترک معیشت کی دوسری سہ ماہی، شرح رفتار کا تناسب 5٫1 فیصد

ترک محکمہ شماریات  کے مطابق ، ترکی کی پیداواری صنعت کی خام  ملکی  آمدنی  کی شرح کا تناسب  734 بلین  211 ملین ترک لیرے ریکارڈ کیا گیا

804676
"2017"ترک معیشت کی دوسری سہ ماہی، شرح رفتار کا تناسب 5٫1 فیصد

ترک  معیشت سال رواں کی دوسری سہ ماہی میں 5٫1 فیصد  ترقی حاصل کر گئی ۔

 ترک محکمہ شماریات  کے مطابق ،   ترکی کی پیداواری صنعت  کی   خام  ملکی  آمدنی  کی شرح کا تناسب  734 بلین  211 ملین ترک لیرے ریکارڈ کیا گیا ۔

بتایا گیا ہے کہ   ترکی کے شعبے زراعت    میں ترقی کا تناسب  4٫7 فیصد،صنعتی شعبے میں  6٫3 فیصد  اور تعمیراتی شعبے میں  6٫8 فیصد   کے لگ بھگ دیکھا گیا  جبکہ  تجارت،نقل و حمل،رہائش اور اشیائے خور دو نوش اور خدمات عامہ   جیسے شعبوں  میں  یہ تناسب  5٫7 فیصد کے  قریب ریکارڈ کیا گیا ۔



متعللقہ خبریں