رواں سال کے آخیر تک افراط زر کی شرح اکائی کے ہندسے تک آنے کا امکان قوی ہے، نائب وزیر اعظم

شمشیک نے ٹی آرٹی نیوز چینل پر  نشر ہونے والے "اناطولیہ کا سوال "  نامی  پروگرام  ایجنڈے کے حوالے سے سوالات کا جواب دیا

802191
رواں سال کے آخیر تک افراط زر کی شرح اکائی کے ہندسے تک آنے کا امکان قوی ہے، نائب وزیر اعظم

اقتصادی امور کے ذمہ دار نائب وزیر اعظم مہمت شمشیک نے اس سوچ کا اظہار کیا  ہے کہ  ترکی میں افراطِ زر کی شرح رواں  سال  کے اختتام تک 10 فیصد سے کم سطح پر آجائیگی۔

شمشیک نے ٹی آرٹی نیوز چینل پر  نشر ہونے والے "اناطولیہ کا سوال "  نامی  پروگرام  ایجنڈے کے حوالے سے سوالات کا جواب دیا۔

انہوں نے اس جانب اشارہ دیا کہ اک پارٹی کے  برسر اقتدار آنے تک بلند سطح کی افراط زر کی شرح  ترکی کا مقدر بنی  ہوئی تھی،  ہم نے بھرپور کوششیں صرف کرتے ہوئے  اس پر کنٹرول کیا اور سے اکائی کے ہندسے تک   لے آئے۔تا ہم  بغاوتی اقدام کے بعد  حالیہ ایک برس  میں زر مبادلہ  کی قدر  میں اچانک  ہ  اور غذائی اجناس کےنرخوں  میں جزوی   اضافہ  افراط زر کی شرح کو دوبارہ دہائی کے ہندسے  تک  لیجانے کا موجب بنا  ہے۔

جناب شمشیک نے بتایا کہ  "اب  زر مبادلہ  میں  استحکام اور غذا   کے شعبے میں اہم سطح کی تدابیر کی بدولت افراط زر کی شرح سال کے آخر تک  دوبارہ اکائی کے ہندسے تک آ جائیگی۔"

درمیانی  اور طویل   مدت میں خوراک کی مانگ میں اضافہ ہونےا ور اس طرح  شہریوں کی آمدن سمیت قومی بجٹ  پر مثبت اثرات    کے زیر مقصد ٹھوس اقدام اٹھائے جانے کا بھی ذکر کرنے والے شمشیک کا کہنا تھا کہ  ترکی قلیل مدت میں بغاوت اقدام سے قبل کے مالی استحکام اور شرح نمو  کو دوبارہ  حاصل کر لے گا۔

 



متعللقہ خبریں