موڈیز نے ترکی کی شرح نمو کے تخمینے میں اضافہ کر دیا

ترک معیشت نے سال 2016 کی آخری سہہ ماہی    میں شرح نمو  میں دوبارہ اضافے کے ساتھ  بہتری کے رجحان کو  سال 2017 کی پہلی ششماہی میں بھی جاری رکھا ہے

799193
موڈیز نے ترکی کی شرح نمو کے تخمینے میں اضافہ کر دیا

بین الاقوامی  کریڈٹ ریٹنگ  ادارے موڈیز نے  ترکی کی رواں سال کی شرح نمو کے تخمینہ کو 2٫6 فیصد سے  بڑھاتے ہوئے 3٫7 فیصد کر دیا ہے۔

ادارے کی "عالمی ماکرو اقتصادی ظاہری صورتحال" رپورٹ میں  ترک معیشت کے حوالے سے واضح کیا گیا ہے کہ 'ترک معیشت نے سال 2016 کی آخری سہہ ماہی    میں شرح نمو  میں دوبارہ اضافے کے ساتھ  بہتری کے رجحان کو  سال 2017 کی پہلی ششماہی میں بھی جاری رکھا ہے۔ اس کے نتیجے میں رواں سال کی شرح نمو کا تخمینہ 2٫6 فیصد سے بڑھتے ہوئے 3٫7 فیصد  ہو گیا ہے، جبکہ سن 2018 میں اس شرح کے 3٫2 فیصد کے جوار میں ہونے  کی توقع کی جاتی ہے۔'

ترک اقتصادیات کے توقع سے بڑھ کر شرح نمو کو حاصل کرنے  کے جواز کے طور پر روس اور اسرائیل سے  ترکی کو سیاحوں کی تعداد میں اضافے،  شرح ٹیکس میں کمی اور قرضوں کی ضمانت  کی طرح کے حوصلہ افزا  عمل درآمد اور نرخوں کی رقابت  کے دائرہ کار میں یورپی یونین کو برآمدات کی سطح میں اضافے کو پیش کیا گیا ہے۔

رپورٹ میں یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ ماہ اپریل  کے ریفرنڈم کے بعد ملک کے اندر تناؤ میں  گراوٹ آئی ہے اور گزشتہ برس کے اور  رواں سال کے اوائل میں ترک لیرے کی قدر میں تیزی سے مندی  کے رجحان کے بعد  ترک  لیرا   بلند شرح  کے ساتھ استحکام   حاصل کر چکا ہے۔

 



متعللقہ خبریں