امن و امان کی بحالی اورعوامی فلاح و بہبود حکومت کی اولین ترجیح ہے : وزیر توانائی

وزیر توانائی و قدرتی وسائل  برات البائراک نے کہا کہ حکومت امن و امان  اور عوامی خوشحالی سے متعلقہ منصوبوں  کی تکمیل  میں سنجیدہ ہے

767481
امن و امان کی بحالی اورعوامی فلاح و بہبود حکومت کی اولین ترجیح ہے : وزیر توانائی

وزیر توانائی و قدرتی وسائل  برات البائراک نے کہا کہ  حکومت   امن و امان  اور عوامی خوشحالی سے متعلقہ منصوبوں  کی تکمیل  میں سنجیدہ ہے ۔

 وزیر توانائی نے  یہ بات  استنبول میں منعقدہ 22 ویں عالمی پٹرول کنونشن     کے زیر اہتمام منعقدہ    تقریب انعامات سے خطاب  کے دوران کہی ۔

 انہوں نے کہا  کہ  یہ کنونشن  تیل اور گیس  کی صنعت  اور اس کے مستقبل کے حوالے سے  امکانات  پر غورکرنے میں مفید ثابت ہوگی   ، ترکی  توانائی  کے شعبے میں  سرمایہ کاری کو اہمیت دیتا ہے  جس کے نتیجے میں   ملک میں  بالخصوص برقی تنصیبات کے قیام میں  قابل قدر اضافہ ہوا ہے۔

 وزیر توانائی نے  بتایا کہ  اس وقت ترکی کی شرح نمو کا تناسب 5 فیصد کے لگ بھگ ہے   جس سے اس کا شمار اقتصادی و  ترقیاتی تعاون کی  تنظیم میں نمایاں  ہے ۔

 



متعللقہ خبریں