امریکی سینیٹ نے روس کے خلاف پابندیوں کا بل منظور کرلیا

امریکی سینیٹ نے گزشتہ صدارتی انتخابات میں مداخلت   کے جواز میں  روس پر  پابندیوں   کا قانون منظور کر لیا ہے

753316
امریکی سینیٹ نے روس کے خلاف پابندیوں کا بل منظور کرلیا

امریکی سینیٹ نے گزشتہ صدارتی انتخابات میں مداخلت   کے جواز میں  روس پر  پابندیوں   کا قانون منظور کر لیا ہے ۔

 سینیٹ   کی جنرل کمیٹی نے  اس قانون کی منظوری کےلیے  کی جانے والی رائے دہی میں 2 کی مخالفت میں  97 ووٹوں  کا استعمال کیا ۔

 سینیٹ کی خارجہ تعلقات کی کمیٹی  کے مطابق ،   اس قانون     کو امریکی انتخابات میں روسی مداخلت    سمیت یوکرین پر جارحیت   ، کریمیا کی علاقائی بقا کی خلاف ورزی    اور   شام میں جاری سرگرمیوں    کے جواز میں منظور کیا گیا ہے۔

 امکان ہے کہ ان پابندیو ں کا   اثر روس  کے معدنیاتی ،نقل و حمل   اور ریلوے  جیسے شعبوں  پر برا پڑے گا۔



متعللقہ خبریں