واجب الادا رقم ادا کرو پھر گیس ملے گی: ترکمان حکومت کا ایران سے مطالبہ

ترکمانستان   نے  واجبات کی ادائیگی  پرپائے جانے والے اختلافات کی بنا پر  ایران کو گیس کی فراہمی بند کر دی ہے

642141
واجب الادا رقم ادا کرو پھر گیس ملے گی: ترکمان حکومت کا ایران سے مطالبہ

ترکمانستان   نے  واجبات کی ادائیگی  پرپائے جانے والے اختلافات کی بنا پر  ایران کو گیس کی فراہمی بند کر دی ہے۔

 ایرانی وزارت پیٹرولیئم  نے اس  واقعے کے بعد  عوام سے کہا ہے کہ وہ گیس کے استعمال میں احتیاط سے کام  لیں۔

 ترکمانستان نے ایران سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ  واجب الادا      ر قوم کی ادائیگی فوری طور پر کرے ۔

  یاد رہے کہ جنوبی ایران  تیل کی دولت سے مالا مال ہے مگر اس کے باوجود وہ   شمالی علاقوں کی گیس کی  ضرورت ترکمانستان  سے  پوری کرتا ہے۔

سال 2006 میں  موسم سرما  کے عین وسط میں  ترکمانستان  نے  گیس کی ترسیل روک دی تھی  جس پر  مجبور ایرانی حکومت  نے  منہ مانگی قیمت پر  گیس کا معاہدہ طے کیا تھا ۔



متعللقہ خبریں