یورپ ۔کینیڈا تجارتی معاہدہ کھٹائی میں پڑ گیا

یورپی یونین اور کینیڈا کے مابین ٹرانس اٹلانٹک  آزاد تجارتی معاہدہ بعض اعتراضات کی بنا پر کھٹائی میں پڑ گیا ہے جس سے امید  ہے کہ جمعرات کے روزاس سلسلے میں ہونے والا اجلاس ملتوی ہو سکتا ہے

596358
یورپ ۔کینیڈا تجارتی معاہدہ کھٹائی میں پڑ گیا

یورپی یونین اور کینیڈا کے مابین ٹرانس اٹلانٹک  آزاد تجارتی معاہدہ بعض اعتراضات کی بنا پر کھٹائی میں پڑ گیا ہے جس سے امید  ہے کہ جمعرات کے روزاس سلسلے میں ہونے والا اجلاس ملتوی ہو سکتا ہے۔

 بیلجئیم کے فرانسیسی اکثریتی  علاقے  والونیا  کے  عوام  اس معاہدے کی مخالفت کر رہے ہیں جن کا کہنا ہے کہ اس معاہدے  کے نتیجے میں  کمپنیوں کی پالیسیاں    سیاسی اداروں پر  اپنے اثرات مرتب  کر سکتی ہیں۔

 اسی وجہ سے  حکومت بیلجیئم کو  مشکل  کا سامنا ہے   کیونکہ    ملک کے تمام علاقوں کی    کسی فیصلے کو   نافذ العمل بنانے کےلیے  منظوری حاصل کرنا ضروری ہے۔

 یورپی   کمیشن کے صدر ڈونالڈ ٹسک  نے   کہا ہے کہ اس مسئلے کو حل کرنے کےلیے وقت  درکار ہے ۔

 بتایا گیا ہے کہ اس معاہدےکی رو سے  یورپی یونین   کو سال میں 12 بلین   یورو جبکہ کینیڈا کو 9 بلین ڈالر آمدنی حاصل ہو سکے گی ۔

 یورپی یونین  کینیڈا کے علاوہ ،امریکہ اور جاپان کے ساتھ بھی آزاد تجارتی معاہدوں کےلیے  کوششیں کر رہی ہے۔



متعللقہ خبریں