روس: بیلا روس  کے لئے پیٹرول کی برآمدی مقدار میں کمی کر دی جائے گی

ہم نے رواں سال کی پہلی تہائی میں  بیلاروس کو  پیٹرول کی 2 لاکھ 50 ہزار ٹن برآمد کا صرف 89 ہزار ٹن برآمد کیا ہے جبکہ دوسری تہائی میں تاحال پیٹرول کی برآمد نہیں کی گئی۔ الیگزینڈر نوواک

512828
روس: بیلا روس  کے لئے پیٹرول کی برآمدی مقدار میں کمی کر دی جائے گی

روس،  قدرتی گیس کی ادائیگیاں نہ کرنے کی وجہ سے بیلا روس  کے لئے پیٹرول کی برآمدی مقدار  میں  کمی کر دے گا۔

روس  کے وزیر توانائی الیگزینڈر نوواک  نے سینٹ پیٹر برگ میں منعقدہ بین الاقوامی اقتصادی فورم  SPIEF سے خطاب  میں انہوں نے  کہا ہے کہ ہم نے رواں سال کی پہلی تہائی میں  بیلاروس کو  پیٹرول کی 2 لاکھ 50 ہزار ٹن برآمد کا صرف 89 ہزار ٹن برآمد کیا ہے جبکہ دوسری تہائی میں تاحال پیٹرول کی برآمد نہیں کی گئی۔

نوواک نے کہا ہے کہ قدرتی گیس کی ادائیگیاں نہ کرنے کی وجہ سے ہم بیلاروس کے لئے پیٹرول کی برآمد کو کم کر دیں گے تاہم اس بات نے تاحال حتمی شکل اختیار نہیں کی کہ کٹوتی کس قدر ہو گی۔

SPIEF کے دائرہ کار میں طے پانے والے سمجھوتوں کا بھی ذکر کرتے ہوئے نوواک نے کہا کہ  گیس پروم اور شیل اپنے روس کے تین قدرتی گیس پروجیکٹوں کے لئے کُل 13 بلین ڈالر  کی سرمایہ کاری کریں گی۔

انہوں نے کہا کہ اس سرمایہ کاری میں روس کے علاقے سخالین میں گیس پروم  کے یوجنو کرنسکوئے  قدرتی گیس فیلڈ کی توسیع بھی شامل ہے۔

علاوہ ازیں شیل اور گیس پروم بالٹک  علاقے میں LNG کی تنصیبات ا ور سخالین۔2 کی LNG  کی تنصیبات کے لئے مشترکہ سرمایہ کاری کریں گی۔

واضح رہے کہ روس کی سب سے بڑی قدرتی گیس کی کمپنی  گیس پروم  نے بیلاروس کی سرکاری کمپنیوں سے قدرتی گیس  کی ادائیگیاں وصول نہ ہونے کی وجہ سے ماہِ مئی میں بین الاقوامی  کورٹ آف ریفریز میں دعوی دائر  کیا تھا۔

تاہم بیلاروس کے حکام نے پیٹرول کی قیمتوں میں کمی کی وجہ سے گذشتہ مہینوں میں گیس پروم سے قدرتی گیس کی قیمتوں میں رعایت کا مطالبہ کیا تھا  جسے رد کر دیا گیا تھا۔



متعللقہ خبریں