سال 2015 میں ترک ہوائی کمپنی کا نفع ایک ارب ڈالر سے زائد

ٹرکش ایئر لائنز نے گزشتہ برس 6 کروڑ سے زائد مسافروں کو اپنی اپنی منزل مقصود تک پہنچاتے ہوئے ریکارڈ سطح کی آمدن حاصل کی ہے

441930
سال 2015 میں ترک ہوائی کمپنی کا  نفع ایک ارب  ڈالر سے زائد

ترک ہوائی فرم نے تاریخ میں پہلی بار ایک ارب ڈالر کی حد کو پار کرتے ہوئے سن 2015 میں ایک ارب 69 ملین ڈالر کا منافع کمایا ہے۔

سن 2015 میں 13٫6 فیصد کی شرح سے اپنی استعداد میں اضافہ کرنے والی ترک ہوائی فرم نے اس دوران 4 لاکھ 53 ہزار پروازیں چلائیں جن کے ذریعے 61٫2 ملین مسافروں نے سفر کیا۔

ادارے کی اجرا کمیٹی کے چیئر مین الکیر آئجی کا کہنا ہے کہ ہم نے سال 2015 میں انتہائی مثبت نتائج حاصل کیے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ٹرکش ایئر لائنز نے عالمی سطح پر وسیع پیمانے کی رقابت، قریبی جغرافیہ میں سیاسی و اقتصادی عدم استحکام اور ہمارے شعبے کو براہ راست متاثر کرنے والے زر مبادلہ کے نرخوں میں اُتار چڑھاو کے باوجود سن 2015 میں بھی سب سے زیادہ آمدنی حاصل کرنے والی ہوائی فرموں میں جگہ پائی ہے۔



متعللقہ خبریں