صوما میں 100 ٹن سونے کے ذخائر کی دریافت

معدنی وسائل کی تلاش کی ٹیموں نے سال 2013 سے لے کر اب تک کی جانے والی 22 ہزار میٹر گہری ڈرلنگ کے بعد صوما میں سونے اور تانبے کے ذخائر دریافت کئے ہیں

415275
صوما میں 100 ٹن سونے کے ذخائر کی دریافت

ترکی کے وزیر توانائی و قدرتی وسائل علی رضا آلابوین نے کہا ہے کہ ضلع مانیسا کی تحصیل صوما میں 100 ٹن سونے کے ذخائر موجود ہیں۔
دریافت ہونے والے یہ سونے کے ذخائر ترک اقتصادیات میں پورے اڑھائی بلین ڈالر مالیت کا کردار ادا کریں گے۔
معدنی وسائل کی تلاش کی ٹیموں نے سال 2013 سے لے کر اب تک کی جانے والی 22 ہزار میٹر گہری ڈرلنگ کے بعد صوما میں سونے اور تانبے کے ذخائر دریافت کئے ہیں۔
اس بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے وزیر توانائی آلابوین نے کہا ہے کہ معدنی کان میں 100 ٹن سونے کی صلاحیت موجود ہے۔
واضح رہے کہ اس وقت ترکی کے سونے کے ذخائر 700 ٹن کے قریب ہیں اور اس نئی دریافت سے اس مقدار میں 14 فیصد اضافہ ہو جائے گا۔
اس کے علاوہ قونیہ کے علاقے کھاراپنار میں بھی 2 بلین ٹن کوئلے کے ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں