واکس ویگن نےاپنے دو ماڈلزکی فروخت ترکی میں بند کردی

جرمن موٹر ساز ادارے واکس ویگن اسکینڈل کے بعد ترکی میں 1600 سی سی ڈیزل انجن کی حامل گاڑیوں کے ماڈلز جیٹا اور کیڈی کی ترکی میں فروخت روک دی ہے

395466
واکس ویگن نےاپنے دو ماڈلزکی فروخت ترکی میں بند کردی

جرمن موٹر ساز ادارے واکس ویگن کے اسیکنڈل پر رد عمل کا ظہار ہونا جاری ہے۔
بتایا گیا ہےکہ واکس ویگن نے 1600 سی سی ڈیزل انجن کی حامل گاڑیوں کے ماڈلز جیٹا اور کیڈی کی ترکی میں فروخت روک دی ہے۔
اس گحوالے سے وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فکری ایشیک نے کہا ہے کہ امریکہ اور یورپ میں منظر عام پر آنے والے اسکینڈل کی وجہ سے ماحولیاتی آلودگی کی اہمیت مزید بڑھ گئی ہے ۔
ایشیک نے کہا کہ مذکورہ کمپنی 3 لاکھ 23 ہزار گاڑیوں کو مرمت کرنے کےلیے واپس بلائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایندھن کی وجہ سے پیدا ہونے والے مسائل روکنے کےلیے برقی گاڑیوں کی طلب میں اضافہ ہو جائے گا۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں