یونان: اصلاحاتی پیکیج کا کڑوا گھونٹ آخر پینا پڑہی گیا

یونانی پارلیمان نے نئے اصلاحاتی پیکیج کو شدید بحث کے بعد بالآخر منظور کر لیا ہے جس پر وزیراعظم کی پارٹی سیریزا نے بھی سخت تنقید کی

326927
یونان: اصلاحاتی پیکیج کا کڑوا گھونٹ آخر پینا پڑہی گیا

یونانی پارلیمان نے نئے اصلاحاتی پیکیج کو شدید بحث کے بعد بالآخر منظور کر لیا ہے۔
وزیر اعظم الیکسِس چپراس کو پارلیمان میں اپنی جماعت سیریزا پارٹی کی طرف سے بھی شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔
بین الاقوامی مالیاتی اداروں سے امدادی پیکج کے حصول کے لیے اصلاحاتی پروگرام پر آج کے روز ہونے والی رائے دہی سے قبل چپراس نے اپنے خطاب میں 85 بلین یورو کے اس اصلاحاتی پیکج کو ناگزیر قرار دیتے ہوئے ارکان پارلیمان سے اسے منظور کرنے کی اپیل کی تھی۔
یورو زون کے وزرائے خزانہ بھی آج برسلز میں اس پیکج کے بارے میں غور و خوض کر رہے ہیں۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں