ایشیائی منڈیوں میں مندی:کاروبار سست روی کا شکار

تفصیلات کے مطابق، چین کی جانب سے یوآن کی قدر میں 2فیصد کمی کے اعلان نے امریکہ کی بڑی کمپنیوں کو شدید متاثر کیا اور یوآن کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں اضافے سے عالمی اقتصادیات کے بارے میں تشویش بڑھ گئی

325760
 ایشیائی منڈیوں میں مندی:کاروبار سست روی کا شکار

چین کی جانب سے اچانک تخفیف قدر زر کے اعلان کے بعد حصص کی امریکی منڈیوں میں شدید مندی ہو گئی۔
تفصیلات کے مطابق، چین کی جانب سے یوآن کی قدر میں 2فیصد کمی کے اعلان نے امریکہ کی بڑی کمپنیوں کو شدید متاثر کیا اور یوآن کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں اضافے سے عالمی اقتصادیات کے بارے میں تشویش بڑھ گئی۔
یوآن کی قدر میں کمی سے ایپل کے حصص کی قیمتوں میں 5.2فیصد کمی ہوئی جو جنوری دوہزار چودہ کے بعد سب سے زیادہ کمی ہے جبکہ چین میں آئی فون کی طلب کے بارے میں تشویش بڑھی ہے۔
دوسر ی طرف تانبے اور الو مینیم کی قیمتوں میں چھ سال کے عرصے میں سب سے زیادہ کمی ہوئی ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں