آئی ایم ایف ترکی رپورٹ کا اجرا

بین الاقوامی مالیاتی فنڈ نے ترکی کو اپنے زر مبادلہ کے ذخائر کو بلند سطح پر رکھنے اور بچت کے عمل میں اضافے کی سفارش کی ہے

306284
آئی ایم ایف ترکی رپورٹ کا اجرا

بین الاقوامی مالیاتی فنڈ نے اعلان کیا ہے کہ تیل کے نرخوں میں گراوٹ کی طرح کی بعض پیش رفتوں نے ترک معیشت کی بیرونی پوزیشن کو مستحکم کیا ہے۔
آئی ایم ایف کی طرف سے جاری کردہ "سن 2015 خارجی شعبہ جات" رپورٹ میں ترکی کے زر مبادلہ کے ذخائر کے تا حال مطلوبہ سطح سے کم ہونے کی جانب اشارہ کیا گیا ہے تو اس بات پر بھی متنبہ کیا گیا ہے کہ کرنٹ خسارے میں کمی نہ لانے تک ترکی کے بین الاقوامی نیٹ سرمایہ کاری کے معاملے میں صورتحال مندی کی جانب مائل رہے گی۔
رپورٹ کے مطابق ترکی سے زر مبادلہ کے اخراج کے معاملے میں نازک صورتحال تا حال برقرار ہے، اس چیز میں کمی لانے کے لیے ریئل شرح سود کو مثبت سطح اور زر مبادلہ کے ذخائر کو بلند سطح پر رکھے جانے کا مشورہ دیا گیا ہے۔
تعمیری اصلاحات کو درمیانی مدت میں سخت گیر مالی پالیسیوں کے ساتھ تقویت دیے جانے کی ضرورت پر زور دینے والی رپورٹ میں سرکاری اخراجات میں بچت میں اضافے کی جانب بھی اشارہ کیا گیا ہے۔
آئی ایم ایف کے اعداد و شمار کے مطابق ترکی کی امسال کی شرح نمو 3.1 اور آئندہ برس 3.6 فیصد تک رہے گی۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں