اٹلی: تعلیمی پالیسیوں کے خلاف اساتذہ اور طلبہ سڑکوں پر

اٹلی کی حکومتی پالیسیوں میں نئے نجی اسکولوں کے قیام، سرکاری اسکولوں کےلیے مختص کردہ بجٹ میں کٹوتی اور ہائی اسکولوں کے تدریسی اوقات میں اضافے جیسے فیصلے شامل ہیں جن کے خلاف اساتذہ اور طلبہ سڑکوں پر آگئے

263958
اٹلی: تعلیمی پالیسیوں کے خلاف اساتذہ اور طلبہ سڑکوں پر

اطالوی حکومت کی تعلیمی پالیسیوں کے خلاف روم میں اساتذہ اور طلبہ نے مظاہرہ کیا ۔
اس مظاہرے میں 25 ہزار نے شرکت کی جنہوں نے حکومت کے خلاف نعرے لگائے۔
دریں اثنا ،اس مظاہرے کی حمایت میں میلان اور باری جیسے شہروں میں بھی پیدل مارچ کیے گئے۔
واضح رہے کہ حکومتی پالیسیوں میں نئے نجی اسکولوں کے قیام، سرکاری اسکولوں کےلیے مختص کردہ بجٹ میں کٹوتی اور ہائی اسکولوں کے تدریسی اوقات میں اضافے جیسے فیصلے شامل ہیں۔
وزیراعظم ماتیو رینزی نے ان مظاہروں کے نتیجے میں طرفین کو مذاکرات کی دعوت دی ہے ۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں