امریکن ایکسپریس کاامسال چار ہزار ملازمین کو فارغ کرنے کا فیصلہ

فرم کے حکام کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق ملازمین سے زیادہ سے زیادہ استفادہ حاسل کرنے کے دائرہ کار میں موجودہ تعداد کو کم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور چھ فیصد کے قریب ملازمین کی تعداد میں کمی کی جا رہی ہے

194301
امریکن ایکسپریس کاامسال چار ہزار ملازمین کو فارغ کرنے کا فیصلہ

نیویارک میں موجود کریڈیٹ کارڈ فرم امریکن ایکسپریس اس سال کے اواخر تک کام کرنے والے چار ہزار ملازمین کو ان کے کام سے فارغ کررہی ہے۔
فرم کے حکام کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق ملازمین سے زیادہ سے زیادہ استفادہ حاسل کرنے کے دائرہ کار میں موجودہ تعداد کو کم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور چھ فیصد کے قریب ملازمین کی تعداد میں کمی کی جا رہی ہے۔
ایک اعدادو شمار کے مطابق اس وقت دنیا میں امریکن ایکسپریس کے تحت کام کرنے والے افراد کی تعداد 62 ہزار 800 ہے۔
اس فرم نے گزشتہ سال بھی دس ہزار افراد کو ان کے کاموں سے فارغ کردیا تھا۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں