ترک ریلوے کی بھی نجکاری کی جائے گی: الوان

وزیر مواصلات و جہاز رانی و خبر رسانی لطفی الوان نے کہا ہے کہ آئندہ سال تک محکمہ ریلوے کی نجکا ری کی جائے گی جس سے اس کی کارکردگی بہتر بنانے میں مدد ملے گی

168059
ترک ریلوے کی بھی نجکاری کی جائے گی: الوان

وزیر مواصلات و جہاز رانی و خبر رسانی لطفی الوان نے کہا ہے کہ آئندہ سال تک محکمہ ریلوے کی نجکا ری کی جائے گی جس طرح سے ٹرکش ایئر لائنز اور دیگر اداروں نے نجکاری کے بعد اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے اسی طرح ریلوے کا شعبہ بھی اپنی کارکردگی مزید بہتر بنائے گا۔
انہوں نے بتایا کہ حالیہ بارہ سالوں میں ترک ریلوے نے ملک میں بچھی 92 فیصد پٹریوں کی حالت بہتر بنائی ہے ۔
الوان نے مزید بتایا کہ سن 2015 میں برق رفتار ٹرین کا نیا اسٹیشن استنبول کے علاقے کاپی کولے میں خدمت کےلیے کھول دیا جائے گا۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں