ترک برآمدات میں اضافہ درآمدات میں کمی

اعداد و شمار کے مطابق ، ماہ ِ اپریل کے دوران گزشتہ سال کے اسی دور کے مقابلے میں برآمدات 7٫9 فیصد اضافے کے ساتھ 13 بلین 449 ملین ڈالر جبکہ درآمدات 9٫5 فیصد کمی کے ساتھ بیس بلین 662 ملین ڈالر ریکارڈ کی گئی ہیں

77106
ترک برآمدات میں اضافہ درآمدات میں کمی

ترک محکمہ شماریات اور وزارت تجارت و امور کسٹم کے اشتراک سے اپریل سن 2014 کے برآمداتی تجارتی اعداد و شمار کا اعلان کر دیا گیا ہے ۔
ان اعداد و شمار کے مطابق ، ماہ ِ اپریل کے دوران گزشتہ سال کے اسی دور کے مقابلے میں برآمدات 7٫9 فیصد اضافے کے ساتھ 13 بلین 449 ملین ڈالر جبکہ درآمدات 9٫5 فیصد کمی کے ساتھ بیس بلین 662 ملین ڈالر ریکارڈ کی گئی ہیں۔
اعداو شمار میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ بیرونی تجارت کے خسارے میں 30٫3 فیصد کمی واقع ہوئی جس سے یہ خسارہ 10 بلین 356 ملین ڈالر سے کم ہو کر 7 بلین 214 ملین ڈالر ہو گیا ہے ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں