پاکستان کا ایران سے پُر زور احتجاج، اس کاروائی کے سنجیدہ نتائج نکل سکتے ہیں

اس شکل میں پاکستان کی خودمختاری کی خلاف ورزی ہرگز قبول نہیں کی جائے گی اور اس کے سنجیدہ نتائج نکل سکتے ہیں: پاکستان وزارت خارجہ

2089603
پاکستان کا ایران سے پُر زور احتجاج، اس کاروائی کے سنجیدہ نتائج نکل سکتے ہیں

پاکستان نے کہا ہے کہ ہمسایہ ملک ایران کی طرف سے، پاکستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کر کے، کئے گئے فضائی حملوں میں دو بچے ہلاک ہو گئے ہیں۔

پاکستان وزارت خارجہ کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ اس شکل میں پاکستان کی خودمختاری کی خلاف ورزی ہرگز قبول نہیں کی جائے گی اور اس کے سنجیدہ نتائج نکل سکتے ہیں۔

بیان میں ایران کی طرف سے پاکستان کی فضائی حدود کی بلا سبب خلاف ورزی کی شدت سے مذّمت کی گئی اور کہا گیا ہے کہ حملے میں 2 بچے ہلاک اور 3 بچیاں زخمی ہو گئی ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان اور ایران کے درمیان رابطے کے مختلف راستوں کی موجودگی کے باوجود اس غیر قانونی کاروائی کا ارتکاب اور بھی تشویشناک ہے۔ پاکستان کا پُر زور احتجاج تہران میں ایرانی وزارت خارجہ کے اعلیٰ سطحی حکام تک پہنچا دیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں پاکستان میں ایران کے چارج ڈی افیئر کو بھی وزارت خارجہ میں طلب کیا گیا اور کہا گیا ہے کہ اس صورتحال کا ذمہ دار براہ راست ایران ہو گا"۔

مزید کہا گیا ہے کہ "پاکستان ہمیشہ سے اس بات پر زور دیتا چلا آیا ہے کہ دہشت گردی علاقے کے تمام ممالک کے لئے ایک مشترکہ خطرہ ہے اور اس کے خلاف مربوط شکل میں کاروائی کرنے کی ضرورت ہے۔ اس نوعیت کی یک طرفہ  کاروائیاں اچھے ہمسائیگی تعلقات سے ہم آہنگ نہیں ہیں اور دو طرفہ اعتماد کو سنجیدہ سطح پر نقصان پہنچا سکتی ہیں"۔



متعللقہ خبریں