غزہ کی صورتحال انتہائی تشویشناک ہے، اسحاق ڈار

، غزہ میں غیر معمولی  واقعات پیش آ رہے ہیں ،جن کا تصور  کرنا بھی ناممکن ہے

2150362
غزہ کی صورتحال انتہائی تشویشناک ہے، اسحاق ڈار

نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار  کا کہنا ہے غزہ کی صورتحال انتہائی تشویشناک ہے۔

استنبول میں ڈی۔ ایٹ ممالک کے وزرائے خارجہ کے غیر معمولی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ اسحاق ڈار  نے کہا  کہ غزہ میں نہتے عوام کو بربریت کا نشانہ بنایا جارہا ہے، غزہ میں غیر معمولی  واقعات پیش آ رہے ہیں ،جن کا تصور  کرنا بھی ناممکن ہے۔

اسرائیلی قابض افواج کےہاتھوں 40 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں اور 81 ہزار سے زائد فلسطینی زخمی ہوچکے ہیں، کئی فلسطینی جان لیوا زخموں کا شکار ہے یا طویل عرصے تک معذوری کا سامنا کررہے ہیں۔

إسحاق ڈار نے بتایا کہ پوری  دنیا فلسطینی خواتین اور بچوں کےاندھا دھند قتل کا  تماشہ دیکھ رہی ہے، اسرائیل عالمی عدالت کے فیصلے کے مطابق غزہ میں فوری طور پر اپنے مظالم روکے۔

آخر میں غیر معمولی اجلاس پر اسحاق ڈار نے جمہوریہ ترکیہ اور وزیر خارجہ  حاقان فیدان کا اس بامعنی اجلاس کے اہتمام پر  شکریہ ادا کیا۔

 



متعللقہ خبریں