پاکستان فلسطینیوں کے حقوق کے ساتھ کھڑا ہے: نگران وزیراعظم

ڈیجیٹل میڈیا پلیٹ فارم ورلڈ ECHO نیوز کے ساتھ ایک انٹرویو میں انہوں نے اسرائیل کو تسلیم کرنے کے کسی بھی امکان کو مسترد کر دیا اور کہا کہ اس حوالے سے کسی قسم کے مذاکرات نہیں ہو رہے ہیں

2050161
پاکستان فلسطینیوں کے حقوق کے ساتھ کھڑا ہے: نگران وزیراعظم

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ پاکستان اسرائیل کو ایک غاصب سمجھتا ہے اور فلسطینیوں کے اپنی بقا اور اپنی سرزمین پر واپسی کے حقوق میں ان کے ساتھ کھڑا ہے۔

ڈیجیٹل میڈیا پلیٹ فارم ورلڈ ECHO نیوز کے ساتھ ایک انٹرویو میں انہوں نے اسرائیل کو تسلیم کرنے کے کسی بھی امکان کو مسترد کر دیا اور کہا کہ اس حوالے سے کسی قسم کے مذاکرات نہیں ہو رہے ہیں۔

بھارت کے ساتھ تعلقات کے بارے میں انہوں نے کہا کہ بھارتی حکمران جماعت کی انتہاپسند آر ایس ایس سے متاثرہ سوچ اور تنازعہ کشمیر بھارت کے ساتھ اچھے تعلقات بھی برقرار رکھنے میں بڑی رکاوٹیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کے خطے میں اجارہ داری قائم کرنے کے عزائم کو روکنے کی ضرورت ہے کیونکہ یہ ملک مسلمانوں، سکھوں اور اپنی دیگر اقلیتوں کیلئے جہنم بن چکا ہے۔



متعللقہ خبریں