ہم امریکہ کے ساتھ طویل المدتی شراکت داری  قائم کرنے کے متمنی ہیں، وزیر اعظم کاکڑ

ہ پاکستان کا امریکہ کے ساتھ مثبت اور تعمیری تعلق  موجود ہے

2029436
ہم امریکہ کے ساتھ طویل المدتی شراکت داری  قائم کرنے کے متمنی ہیں، وزیر اعظم کاکڑ

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ  ہم امریکہ کے ساتھ طویل المدتی شراکت داری  قائم کرنے کے متمنی ہیں۔

انوار الحق کاکڑ نے ہارورڈ یونیورسٹی کے طلباء سے خطاب کرتے ہوئے کہا  کہ پاکستان کا امریکہ کے ساتھ مثبت اور تعمیری تعلق  موجود ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ ملکوں میں مختلف امور پر اتفاق اور اختلاف بھی رہتا ہے، ہم منفی توانائیوں پر یقین نہیں رکھتے۔پاکستان ماحولیاتی تباہی سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ممالک میں  پیش پیش  ہے، ہمارا  مسئلہ زیادہ اخراجات اور کم وسائل ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان میں جمہوری عمل تسلسل سے جاری ہے، گزشتہ 15 سالوں میں 3 اسمبلیوں نے اپنی مدت پوری کی، حکومت کی تبدیلی آئینی طریقے سے عمل میں آئی، جمہوری عمل کا ارتقا ہو رہا ہے، حکومت تبدیلی کا آئینی طریقہ موجود ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ جمہوریت ہی پارلیمنٹ کی مضبوطی کی ضامن ہے، پاکستان کےعوام میں بحرانوں سے نکلنے کی صلاحیت ہے، پاکستانی معالجین اپنی قابلیت  کا دنیا بھر میں لوہا منوا چکے  ہیں۔

انوار الحق کاکڑ نے مزید بتایا  کہ پاکستان نے امریکہ کے ہمراہ ایک  طویل جنگ لڑی ہے اور باہمی طور پر عالمی امن کے لیے بہت اہم کردارادا کیا ہے۔

 



متعللقہ خبریں