پاکستان، توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کو 3 سال کی سزائے قید

ملزم نے جھوٹا بیان جمع کروایا، جھوٹی ڈیکلریشن دی اور الیکشن کمیشن میں جھوٹا حلفیہ بیان دیا، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ

2020584
پاکستان، توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کو 3 سال کی سزائے قید

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کے جج ہمایوں دلاور نے توشہ خانہ کارروائی کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کو 3 سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا صادر کر دی ۔

عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ ملزم کے خلاف الزام ثابت ہوگیا ہے۔  ملزم نے جھوٹا بیان جمع کروایا، جھوٹی ڈیکلریشن دی اور الیکشن کمیشن میں جھوٹا حلفیہ بیان دیا۔ عدالت نے عمران خان کو  بد عنوانیوں کے مرتکب قرار دے دیا۔ فیصلے میں کہا گیا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی بددیانتی ثابت ہو گئی ہے۔ عدالت نے سابق وزیراعظم کو تین سال قید کا حکم سناتے ہوئے ، ایک لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کردیا۔

عدالت نے عمران خان کو فوری طور پر گرفتار کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ آئی جی اسلام آباد وارنٹ گرفتاری کی تعمیل کروائے۔

عدالت نے کہا کہ ملزم کو واضح ہدایات تھیں کہ ساڑھے 8 بجے حاضری یقینی بنائیں۔ اگر ملزم پیش نہ ہوا تو وارنٹ گرفتاری جاری کریں گے۔ سیشن جج ہمایوں دلاور نے چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل کو آخری مہلت دیتے ہوئے ریمارکس دیے کہ 12 بجے تک دلائل دیں ورنہ فیصلہ سنا دوں گا۔

چیئرمین پی ٹی آئی کا ٹرائل کرنے والے جج ہمایوں دلاور کی سکیورٹی میں اضافہ کردیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق جج ہمایوں دلاور کی سکیورٹی کے پولیس اسکواڈ کو بڑھا دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ جج ہمایوں دلاور کے خلاف سوشل میڈیا پر منفی مہم بھی چلائی گئی تھی۔

 



متعللقہ خبریں