وزیراعظم شہباز شریف کا وسیع معدنی ذخائر سے استفادہ کرنے پر زور

اسلام آباد میں پاکستان منرلز سمٹ کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بعض کارٹلز کے باعث ماضی میں قدرتی وسائل سے استفادہ نہیں کیاگیا

2018932
وزیراعظم  شہباز شریف کا وسیع معدنی ذخائر سے استفادہ کرنے پر زور

وزیراعظم محمد شہبازشریف نے وسیع قدرتی معدنی ذخائر سے استفادہ کرنے اور زرعی شعبے کو ترقی دینے کی ضرورت پر زوردیا ہے تاکہ ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیاجاسکے۔

 اسلام آباد میں پاکستان منرلز سمٹ کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بعض کارٹلز کے باعث ماضی میں قدرتی وسائل سے استفادہ نہیں کیاگیا۔وزیراعظم نے اس بات پر افسوس کااظہار کیا کہ ملکی سفر کے 75 سال تلخ عوامل سے پرہیں کیونکہ وہ قیمتی قدرتی ذخائر سے مکمل استفادہ حاصل نہ کرسکے جن کی مالیت ساٹھ کھرب ڈالرز ہے ۔

شہبازشریف نے کہاکہ تھرکول کے ذخائر اب پاکستان کی ترقی کیلئے بروئے کار لائے جارہے ہیں ۔وزیراعظم نے دو ارب ڈالرز کی مالی مدد پر سعودی عرب کی قیادت کوسراہا جس سے عالمی مالیاتی فنڈ کے ساتھ معاہدے میں مدد ملی ۔انہوں نے کہاکہ بدقسمتی سے نیب نے خوف وہراس پھیلایا اور ماضی میں اس نے تاجر برادری اور یبوروکریٹس کو ہراساں کیا کیونکہ اس کو سیاسی مخالفین کو سیاسی طورپر دبانے کیلئے ایک ذریعے کے طورپر استعمال کیاگیا ۔

انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت نے مضبوط قوم تعمیر کرنے پر توجہ مرکوز رکھی ۔وزیراعظم نے اعادہ کیا کہ پاکستان عوام کے باہمی فائدے کیلئے تمام ملکوں کے ساتھ دوستانہ تعلقات برقرارکھنے کا خواہاں ہے ۔بھارت کانام لیے بغیر وزیراعظم نے کہاکہ اگر سنجیدہ معاملات موجود ہیں تو پاکستان اپنے ہمسایوں کے ساتھ بات چیت کیلئے تیار ہے ۔وزیراعظم نے کہاکہ پہلی مرتبہ سرمایہ کاری کی سہولت کیلئے خصوصی انوسٹمنٹ کونسل قائم کی گئی ہے جو تمام شراکت داروں پر مشتمل ہے جو ملکر ترقیاتی منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچائیںگے۔

 



متعللقہ خبریں