پاکستان۔ بلوچستان اور شمالی وزیرستان میں دہشت گرد کارروائیاں

سیکیورٹی فورسز اور قانون نافظ کرنے والے ادارے اِن حملوں کا مؤثر جواب دے رہے ہیں

2180014
پاکستان۔ بلوچستان اور شمالی وزیرستان میں دہشت گرد کارروائیاں

بلوچستان میں 25 اور 26 اگست کی رات دہشت گردوں نے متعدد جگہوں پر بزدلانہ حملے کیے تاہم سیکیورٹی فورسز نے 12 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق کارروائی کے دوران متعدد دہشت گرد زخمی بھی ہوئے۔

سیکیورٹی فورسز اور قانون نافظ کرنے والے ادارے اِن حملوں کا مؤثر جواب دے رہے ہیں، دہشت گردوں کے خاتمے تک سیکیورٹی آپریشن جاری رہے گا۔

ادھرشمالی وزیرستان کے سب ڈویژن رزمک میں بم دھماکے کے باعث چار افراد جاں بحق اور 8 زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق سیکیورٹی فورسسز کو دھماکے کی جگہ روانہ کر دیا گیا جہاں دھماکے کی نوعیت معلوم کی جا رہی ہے۔

ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ریسکیو ٹیموں نے زخمیوں کو کیٹیگری ڈی اسپتال رزمک منتقل کر دیا ہے۔

 

 

 



متعللقہ خبریں