عمران خان نے میرے خلاف شواہد اکٹھے کرنے کی کوشش کی: شہباز شریف

پی ٹی آئی نے میرے خلاف جھوٹ پر مبنی بیانیہ بنایا ،نیوزی لینڈ سمیت دیگر ممالک میں میرے خلاف شواہد اکٹھے کرنے کی کوشش کی گئی

1983620
عمران خان نے  میرے خلاف شواہد اکٹھے کرنے کی کوشش کی: شہباز شریف

لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان کا جھوٹ قوم کے سامنے آرہاہے، عمران خان نے میرے خلاف ہر حربہ استعمال کیا لیکن ناکام ہوا۔

پی ٹی آئی نے میرے خلاف جھوٹ پر مبنی بیانیہ بنایا ،نیوزی لینڈ سمیت دیگر ممالک میں میرے خلاف شواہد اکٹھے کرنے کی کوشش کی گئی۔

کیس میں میری بریت پورے پاکستان کی فتح ہے،عمران خان محسن کش آدمی ہے،ضروراللہ کی پکڑ ہوگی،

اسکاٹس فرسٹ منسٹر حمزہ یوسف سے ملاقات بہت اچھی رہی، جلد سرمایہ کاری کانفرنس بلا رہے ہیں،کانفرنس میں تجارت ،تعلیم اورٹیکنیکل ایجوکیشن کے شعبوں میں تعاون پر غور ہو گا۔

علاوہ ازیں وزیراعظم شہباز شریف سےا سکاٹش فرسٹ منسٹر حمزہ یوسف کی ملاقات ہوئی ،ملاقات میں دوطرفہ باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم نے حمزہ یوسف کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی اور نیک تمنائوں کا اظہارکیا۔دونوں رہنمائوں نے دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا،

وزیراعظم نے سیلاب کے دوران بھرپورتعاون پر اسکاٹش حکومت کا شکریہ ادا کیا،وزیراعظم شہباز شریف نے حمزہ یوسف کو دورہ پاکستان کی دعوت دی ،اسکاٹش فرسٹ منسٹر حمزہ یوسف نے وزیراعظم کی دورہ پاکستان کی دعوت قبول کر لی۔

 



متعللقہ خبریں