وزیراعظم شہباز شریف کا ملک کو درپیش بحرانوں سے نکالنے کے عزم کا اعادہ

منگل کے روز اسلام آباد میں اتحادی جماعتوں کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے اتحادی شراکت داروں کو حکومت کے گزشتہ ایک سال کے دوران متعدد مسائل سے نمٹنے میں ان کے سنجیدہ تعاون کو سراہا

1976713
وزیراعظم  شہباز شریف کا ملک کو درپیش بحرانوں سے نکالنے کے عزم کا اعادہ

وزیراعظم شہبازشریف نے ملک کو درپیش متعدد بحرانوں سے نکالنے کے لئے اتحادی حکومت کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

منگل کے روز اسلام آباد میں اتحادی جماعتوں کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے اتحادی شراکت داروں کو حکومت کے گزشتہ ایک سال کے دوران متعدد مسائل سے نمٹنے میں ان کے سنجیدہ تعاون کو سراہا۔

وزیراعظم نے کہا کہ یہ تاثر تھا کہ اتحاد زیادہ عرصہ نہیں چل سکے گا لیکن ہم نے مل کر یہ کیا اور ہمیں پاکستان کے طویل عرصہ تک فائدے کے لئے اسے مزید مضبوط بنانے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ بعض اوقات ہمارے درمیان اختلاف رائے ہوا لیکن باہمی مشاورت سے ہم مل کر آگے بڑھے اور یہ جمہوریت کا حسن ہے۔جاری آئینی مسائل سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ غیرمعمولی بات ہے کہ ایک قانون جو ابھی تشکیل کے مراحل میں ہے اسے ایک عدالت کی جانب سے ختم کر دیا گیاانہوں نے کہا کہ پاکستان بھر کی بار کونسلز نے انصاف کی اس دھوکہ دہی کے خلاف مل کر ریلیاں نکالی ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ جدوجہد قانون کی بالادستی کے لئے ہے۔وزیراعظم نے امیدظاہر کی کہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ساتھ معاہدے کو جلد حتمی شکل دیدی جائے گی اور اس حوالے سے تمام ممکنہ کوششیں کی جا رہی ہیں۔

 

 



متعللقہ خبریں