پاکستان: ٹریفک حادثے میں وزیر برائے دینی امور جاں بحق

پاکستان کے وزیر برائے دینی امور 'مفتی عبدالشکور' دارالحکومت اسلام آباد میں ٹریفک حادثے میں ہلاک ہو گئے

1975453
پاکستان: ٹریفک حادثے میں وزیر برائے دینی امور جاں بحق

پاکستان کے وزیر برائے دینی امور 'مفتی عبدالشکور' دارالحکومت اسلام آباد میں ٹریفک حادثے میں ہلاک ہو گئے ہیں۔

قومی ذرائع ابلاغ کے مطابق اسلام آباد میں شام کے وقت ایک گاڑی  مفتی عبدالشکور کی گاڑی  سے ٹکرا گئی۔

حادثے کے بعد مفتی عبدالشکور کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال پہنچایا گیا جہاں وہ جانبر نہیں ہو سکے۔

صدر عارف علوی اور وزیر اعظم شہباز شریف نے مفتی عبدالشکور کی وفات پر  تعزیتی پیغامات جاری کئے ہیں۔



متعللقہ خبریں