پاکستان سے امدادی سامان لانے والے 20 ٹرک ملاتیا پہنچ گئے

پاکستان سے بھی دو ہزار سات سو خیمے اور بائیس ہزار کمبل لے کر آنے والے بیس ٹرک ملاتیا پہنچ چکے ہیں

1951584
پاکستان سے امدادی سامان لانے والے 20 ٹرک ملاتیا پہنچ گئے
pakistan yardim tiri.jpg
suudi arabistan yardim ucagi.jpg

 ترکیہ میں آنے والے زلزلوں کے بعد  دنیا بھر سے امداد کا آنا جاری ہے۔

 سعودی عرب سے ترکیہ اور شام کے زلزلہ زدگان کی مدد کے لیے امدادی طیاروں کی تعداد چودہ ہو چکی ہے۔

 پاکستان سے بھی دو ہزار سات سو خیمے اور بائیس ہزار کمبل لے کر آنے والے بیس ٹرک ملاتیا پہنچ چکے ہیں۔

جرمن راک گروپ ٹوٹن ہوسن نے بھی زلزلہ زدگان کی مدد کے لیے دس لاکھ یورو نقد امداد جمع کی ہے جبکہ جرمن شہر بون میں ایک تقریب کے دوران ترک اور جرمن شہریوں نے  زللزہ زدگان کے لیے خصوصی دعائیہ میں شرکت کی ۔

 صومالیہ میں ترک مذہبی اوقاف کے تحت شیخ صوفی امام خطیب مدرسے نے  زلزلہ زدگان کے لیے دو ہزار ڈالر جمع کیے ہیں۔

 



متعللقہ خبریں