پاکستان: مسافر ٹرین میں دھماکہ، ایک مسافر ہلاک 9 زخمی

صوبہ پنجاب میں ایک مسافر ٹرین میں دھماکے کے نتیجے میں ایک شہری  ہلاک اور 9 زخمی ہو گئے ہیں

1947343
پاکستان: مسافر ٹرین میں دھماکہ، ایک مسافر ہلاک 9 زخمی

پاکستان کے صوبہ پنجاب میں ایک مسافر ٹرین میں دھماکے کے نتیجے میں ایک شہری  ہلاک اور 9 زخمی ہو گئے ہیں۔

قومی ذرائع ابلاغ کے مطابق چیچہ وطنی ریجنل پولیس ڈائریکٹریٹ میاں محبوب نے کہا ہے کہ کوئٹہ سے پشاور کے لئے عازمِ سفر مسافر ٹرین میں چیچہ وطنی ریلوے اسٹیشن پر دھماکہ ہوا ہے۔

محبوب کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں ایک عورت ہلاک ا ور 9 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

دھماکے کی وجہ کی تحقیقات کے لئے علاقے میں بھیجی گئی انسدادِ دہشت گردی ٹیمیں کاروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔



متعللقہ خبریں