پاکستان: سستے آٹے کی فروخت کے مقام پر اژدہام، ایک شہری ہلاک متعدد زخمی

صوبہ سندھ میں حکومت کی طرف سے سستے آٹے کی فروخت کے مقام پر اژدہام کے نتیجے میں ایک شہری ہلاک اور کثیر تعداد میں افراد زخمی ہو گئے

1929540
پاکستان: سستے آٹے کی فروخت کے مقام پر اژدہام، ایک شہری ہلاک متعدد زخمی

پاکستان کے صوبہ سندھ میں حکومت کی طرف سے سستے آٹے کی فروخت کے مقام پر اژدہام کے نتیجے میں ایک شہری ہلاک  اور کثیر تعداد میں افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

قومی ذرائع ابلاغ کے مطابق بدین، میر پور خاص اور شہید بینظیر  آباد میں صوبائی حکومت کی طرف سے محدود پیمانے پر اور مارکیٹ  ریٹ سے کم نرخوں پر آٹے کی فروخت شروع کی گئی ہے۔

آٹا خریدنے کے لئے سیلاب زدگان کا جمِ غفیر آٹا ڈپووں پر پہنچ گیا۔ گاہکوں کے ہجوم میں دھکم پیل اور اژدہام کے نتیجے میں 37 سالہ گلاہی بھیل ہلاک ہو گیا ہے۔

بھیل کی موت کے بعد ہزاروں افراد نے میر پور خاص  کے پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا اور سندھ حکومت کے خلاف ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

مظاہرین  کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت کی طرف سے فراہم کئے گئے  آٹے کی ناکافی مقدار  دھکم پیل اور اژدہام کا سبب بنی ہے۔

بدین میں آٹا ڈپو کے سامنے لوگوں کے ہجوم کو منتشر کرنے کے لئے پولیس نے ڈنڈوں کا استعمال کیا۔ اس دوران  ہونے والی ہاتھا پائی میں 2 عورتوں سمیت کثیر تعداد میں افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

سوشل میڈیا سے شیئر کئے گئے ویڈیو مناظر میں سیلاب زدگان آٹے کے ٹرکوں کے پیچھے بھاگتے دِکھائی دے رہے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان میں 2022 کے سیلاب میں تقریباً 1740 افراد ہلاک اور 12 ہزار سے زائد زخمی ہو گئے تھے۔



متعللقہ خبریں