پاکستان، دہشت گرد کاروائیوں میں ملوث 7 دہشت گرد پکڑے گئے

رواں ہفتے مختلف شہروں میں 443 کومبنگ آپریشن کیے گئے ہیں

1923161
پاکستان، دہشت گرد کاروائیوں میں ملوث 7 دہشت گرد پکڑے گئے

دہشت گردی کی حالیہ لہر کے بعد  سی ٹی ڈی پنجاب نے ایک وسیع پیمانے کی کارروائی کی ہے۔

ان کاروائیوں کے نتیجے میں  کالعدم تنظیموں کے سات دہشت گرد گرفتارکرلیے گئے۔۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزمان صوبے کے حساس شہروں میں دہشت گردی کی منصوبہ بندی میں ملوث ہیں۔

بتایا گیا ہے کہ  رواں ہفتے مختلف شہروں میں 443 کومبنگ آپریشن کیے گئے ہیں جس میں کارروائیوں کے دوران 19 ہزار 630 مشتبہ افراد کو چیک کیا گیا اور 90 افراد کو کالعدم تنظیموں سے تعلق رکھنے پر گرفتار کیا گیا ہے ۔

دہشت گردوں کے قبضے سے بارودی مواد ، اسلحہ اور  ممنوعہ لٹریچر برآمد کریا گیا۔ گرفتار کیے گئے افراد صوبے کے حساس شہروں میں دہشت گردی کی منصوبہ بندی میں ملوث ہیں۔

 



متعللقہ خبریں