پاکستان میں فوجی ہیلی کاپٹرکے حادثے میں 2 پائلٹس سمیت ہیلی کاپٹر میں سوار تمام 6 فوجی اہلکار شہید

پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ نے بتایا ہے کہ شہداء میں پائلٹ میجر محمد منیب افضل، پائلٹ میجر خرم شہزاد شامل ہیں۔ پاکستانی فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ہیلی کاپٹر صوبہ بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں نامعلوم وجہ سے گر کر تباہ ہوا

1884326
پاکستان  میں فوجی ہیلی کاپٹرکے حادثے میں 2 پائلٹس سمیت ہیلی کاپٹر میں سوار تمام 6 فوجی اہلکار شہید

پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 6 اہلکاروں میں سے کوئی زندہ نہیں بچا۔

پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) نے بتایا ہے کہ پاک فوج کا 1 ہیلی کاپٹر گزشتہ شب بلوچستان میں فلائنگ مشن کے دوران گر کر تباہ ہو گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق حادثے میں 2 پائلٹس سمیت ہیلی کاپٹر میں سوار تمام 6 فوجی اہلکار شہید ہو گئے۔

پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ نے بتایا ہے کہ شہداء میں پائلٹ میجر محمد منیب افضل، پائلٹ میجر خرم شہزاد شامل ہیں۔

پاکستانی فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ہیلی کاپٹر صوبہ بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں نامعلوم وجہ سے گر کر تباہ ہوا۔

بتایا گیا ہے کہ حادثے میں 2 میجرز سمیت 6 اہلکار اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

وزیرِ اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے ہرنائی میں پاک فوج کے ہیلی کاپٹر کو پیش آنے والے حادثے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

جاری کیے گئے بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ شہداء کے خاندانوں کے غم میں شریک ہیں، پوری قوم شہداء کو سلام پیش کرتی ہے۔

وزیرِ اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے یہ بھی کہا ہے کہ فرائض کی ادائیگی کے دوران جانیں قربان کرنے والے شہداء قوم کی شان ہیں۔

وزیرِ اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے شہداء کے درجات کی بلندی کے لیے دعا بھی کی ہے۔



متعللقہ خبریں