پاکستان میں شدید بارشوں اور سیلاب سے اب تک 1500 افراد ہلاک ہوچکے ہیں

نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی نے اعلان کیا کہ 9 ستمبر سے اب تک مزید 90 افراد ہلاک ہوچکے ہیں، اور جانیں گنوانے والوں میں 530 بچے  بھِ شامل ہیں

1880528
پاکستان میں شدید بارشوں اور سیلاب سے اب تک 1500 افراد ہلاک ہوچکے ہیں

پاکستان میں شدید بارشوں سے آنے والی سیلابی تباہی میں جان کی بازی ہارنے والوں کی تعداد 1500 ہوگئی  ہے۔

پاکستان میں مون سون کی بارشوں سے ہونے والی سیلابی تباہی  کی وجہ سے روزبروز اس میں اضافہ ہوتا  جا رہا ہے۔

حکام نے بتایا کہ سیلاب میں جانیں گنوانے والے افراد کی تعداد 1500 تک پہنچ گئی ہے۔

نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی نے اعلان کیا کہ 9 ستمبر سے اب تک مزید 90 افراد ہلاک ہوچکے ہیں، اور جانیں گنوانے والوں میں 530 بچے  بھِ شامل ہیں۔

جون کے وسط سے ہونے والی مون سون کی شدید بارشوں سے ملک کا ایک تہائی حصہ ڈوب گ چکا ہے۔

سیلاب کی تباہ کاریوں کی وجہ سے لاکھوں افراد اپنے گھروں سے محروم ہوئے، جس سے تقریباً 33 ملین افراد کی زندگیاں متاثر ہوئیں۔ وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ متحدہ عرب امارات اور امریکا سے امداد آج امدا د پاکستان پہنچی ہے۔  



متعللقہ خبریں