نوے ہزارترک مساجد میں آج نماز جمعہ کے بعد پاکستان کے لیے خصوصی دعائیں ہونگی

بتایا گیا ہے کہ برادر ملک ترکی کی 90 ہزار مساجد میں آج نمازِ جمعہ کے بعد پاکستان کے سیلاب زدگان کے لیے خصوصی دعا کی جائے گی

1874952
نوے ہزارترک مساجد میں آج نماز جمعہ کے بعد پاکستان کے لیے خصوصی دعائیں ہونگی
soylu-kurum pakistan'da.jpg
soylu-kurum pakistan'da.jpg
soylu-kurum pakistan'da.jpg

 برادر ملک ترکی کی 90 ہزار مساجد میں آج نمازِ جمعہ کے بعد پاکستان کے سیلاب زدگان کے لیے خصوصی دعا کی جائے گی۔

وفاقی وزیر اور مسلم لیگ (ن) کے  رہنما احسن اقبال کی جانب سے ترک وفد کی پاکستان آمد کے موقع پر سوشل میڈیا پر بیان جاری کیا گیا ہے۔

احسن اقبال نے اپنے ویڈیو بیان میں ترکی کا شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ ترک وزیر داخلہ نے بتایا ہے کہ آج ترکی کی 90,000 مساجد میں جمعہ کی نماز کے بعد پاکستان کے لیے دعا ہو گی

نہوں نے مزید کہا کہ صدر رجب طیب ایردوان نے ترک وزیر داخلہ اور وزیر ماحولیات کی قیادت میں پاکستان سے یکجہتی کے لیے وفد پاکستان بھیجا ہے، طیاروں اور ٹرین کے ذریعے امدادی سامان بھی آ رہا ہے۔

واضح رہے کہ آج صبح ترک وزیرِ داخلہ سلیمان سوئیلو اور وزیرِ ماحولیات مراد قوروم سمیت 17 رکنی وفد پاکستان پہنچا ہے جو سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کرے گا۔

دونوں ترک وزرا نے بعد ازاں وزیراعظم شہباز شریف سے بھی ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران شہباز شریف نے کہا کہ  ترکی کی سیلاب سے متاثرہ  پاکستان کی امداد میں  فوری مدد کرنا ایک دوستانہ و بردارنہ علامت  ہے ۔میرے برادرم عزیزی  جناب طیب ایردوان نے مجھے اس تباہی کے فوراً بعد ہی فون کرتےہوئے  تعزیت اور گہرے دکھ کا اظہار کیا۔

شہباز شریف نے کہا کہ ہمیشہ کی طرح ترک برادر عوام نے  پاکستانی عوام کے لیے مدد کی بارش کر دی ہے جس پر ہم حکومت ترکی اور عوام کے بے حد مشکور ہیں۔

ترک وزیرِ داخلہ سلیمان سوئیلو کا اس حوالے سے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ مشکل کی گھڑی میں پاکستانیوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں، دعا ہے کہ اللّٰہ تعالیٰ پاکستان کو اس آفت سے جلد نکالے۔

یاد رہے کہ برادر ملک ترکیہ سے پاکستان کے سیلاب زدگان کے لیے امداد لے کر طیارے مسلسل پاکستان آ رہے ہیں۔

 



متعللقہ خبریں