پاک-ترک دیرینہ تعلقات 14 عصروں سے بھی پرانے ہیں: عارف علوی

صدر علوی نے ترک اناطولیہ ایجنسی سے گفتگو کرتےہوئے کہا کہ ہمیں صدر رجب طیب ایردوان کے دورہ پاکستان سے کافی مسرت ملے گی،ان کا یہ دورہ دو طرفہ قریبی تعلقات کو مزید مستحکم  کرےگا

1874141
پاک-ترک دیرینہ تعلقات 14 عصروں سے بھی پرانے ہیں: عارف علوی

پاکستانی صدر عارف علوی نے کہا ہے کہ ترکی اور پاکستان کے دیرینہ تعلقات 14 عصروں سے  زیادہ قدیم ہیں۔

 صدر علوی نے ترک اناطولیہ ایجنسی سے گفتگو کرتےہوئے کہا کہ ہمیں صدر رجب طیب ایردوان کے دورہ پاکستان سے کافی مسرت ملے گی،ان کا یہ دورہ دو طرفہ قریبی تعلقات کو مزید مستحکم  کرےگا۔

عارف علوی نے بتایا کہ ترکی نے 35 لاکھ سے زائد شامی مہاجرین کی میزبانی کی ہے  ،ہم نے بھی  لاکھوں افغان مہاجرین کو پاکستان میں پناہ دی مگر مغرب اس معاملے میں دوہرا معیار رکھتا ہے،ترکی اور پاکستان مسلم امہ کی آواز ہیں،ہم افغانستان میں امن چاہتے ہیں۔

بھارت سے تعلقات کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ  ہم ہندوستان سے اچھے ہمسایہ تعلقات اور امن چاہتے ہیں مگر مجھے تو امید نظر نہیں آتی کہ بھارت  بھی اس قسم کے مطالبات رکھتا ہے ،ہماری خیر سگالی کی تمام تجاویز اس نے مسترد کردی ہیں،مسئلہ کشمیر اس معاملے میںاہم رکاوٹ ہے۔

 پاکستانی صدر نے ملک میں آنے  والے سیلاب اور انسانی جانوں کے ضیں پر کہا کہ عالمی ادارے، بنیادی ڈھانچے کی فوری تعمیر اور امداد انسانی کی فراہمی میں پاکستان سے تعاون کریں۔

 

 

 



متعللقہ خبریں