پاکستان: ملک بھر میں سیلابی ریلے 777 جانیں نگل چکے ہیں

بلوچستان، پنجاب اور سندھ کے دیہی علاقوں میں امدادی و طبّی کیمپ لگائے گئے ہیں جن میں 3 لاکھ 17 ہزار 678 متاثرین پناہ لئے ہوئے ہیں

1871037
پاکستان: ملک بھر میں سیلابی ریلے 777 جانیں نگل چکے ہیں

پاکستان میں 14 جون سے جاری مون سون بارشوں اور ان بارشوں کے پیدا کردہ  سیلابی ریلوں کی وجہ سے 777 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

پاکستان قومی آفات ایجنسی NDMA کے اعداد و شمار کے مطابق شدید بارشوں اور سیلاب نے 1،8 ملین افراد کو متاثر کیا ہے اور ملک بھر میں 14 جون سے جاری مون سون بارشوں کی وجہ سے 777 افراد  ہو گئے ہیں۔

بلوچستان، پنجاب اور سندھ کے دیہی علاقوں میں امدادی و طبّی کیمپ لگائے گئے ہیں جن میں 3 لاکھ 17 ہزار 678 متاثرین پناہ لئے ہوئے ہیں۔

حکام کے مطابق سیلاب زدہ علاقوں میں خوراک، خیمے اور دیگر ضروری انسانی امداد فراہم کی گئی ہے تاہم سوشل میڈیا میں کثیر تعداد میں سیلاب زدگان انسانی امداد کے منتظر دیکھے جا رہے ہیں۔

ملک بھر میں پُلوں اور شاہراہوں  کے ساتھ ساتھ 60 ہزار رہائشی مکانات منہدم ہو گئے ہیں۔

واضح رہے کہ جنوبی ایشیاء میں جون تا ستمبر کے مہینوں میں مون سون بارشیں  ہر سال بڑے پیمانے کی قدرتی آفت اور حادثات کا سبب بن جاتی ہیں۔



متعللقہ خبریں