پاکستان، کراچی کے بعد جڑواں شہر بھی بارشوں کی زد میں

راولپنڈی میں پانی گھروں اور گاڑیوں میں داخل ہونے سے املاک کو شدید نقصان پہنچا

1854910
پاکستان، کراچی کے بعد جڑواں شہر بھی بارشوں کی زد میں

پاکستان  کے جڑواں شہروں میں موسلادھار بارش نے تباہیاں  مچا دیں۔

 راولپنڈی میںپانی گھروں اور گاڑیوں میں داخل ہونے سے املاک کو شدید نقصان پہنچا۔ شہریوں نے نقل مکانی شروع کردی۔  راولپنڈی میں ایک  مکان کی دیوار گرنے سے بچہ نالے میں  گرتے ہوئے اللہ کو پیارا ہو گیا۔

راولپنڈی میں برساتی نالوں کی صفائی نہ ہونے اور موسلادھار بارش سے سیلابی صورتحال پیدا ہوچکی ہے،

پارکنگ میں موجود درجنوں گاڑیاں ناکارہ ہوچکی ہیں، گھروں میں داخل ہونے والے پانی سے املاک کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سب سے زیادہ بارش چکلالہ میں 86 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی، اسلام آباد سید پور گاؤں میں 70 ملی میٹر بارش سے نالہ لئی میں پانی کی سطح 12 فٹ تک بلند ہوئی، واسا حکام کا کہنا تھا کہ بارشی پانی کی نکاسی کے لیے کوششیں کررہے ہیں۔



متعللقہ خبریں