آصف زرداری، حمزہ شہباز پنجاب ضمنی انتخابات مل کر لڑنے پر متفق

دوران ملاقات دونوں رہنماؤں نے سابق وزیراعظم عمران خان کے غیر جمہوری ہتھکنڈوں کا مل کر مقابلہ کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔ اس موقع پر ملکی سیاسی صورتحال، ن لیگ اور پی پی کے درمیان ورکنگ ریلیشن شپ پر تبادلہ خیال کیا گیا اور مشاورت جاری رکھنے پر بات ہوئی

1839310
آصف زرداری، حمزہ شہباز پنجاب ضمنی انتخابات مل کر لڑنے پر متفق

حکومتی اتحادی مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی نے پنجاب اسمبلی کے ضمنی انتخابات مل کر لڑنے پر اتفاق کیا ہے۔

بلاول ہاؤس لاہور میں وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے پی پی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کی ہے۔

دوران ملاقات دونوں رہنماؤں نے سابق وزیراعظم عمران خان کے غیر جمہوری ہتھکنڈوں کا مل کر مقابلہ کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

اس موقع پر ملکی سیاسی صورتحال، ن لیگ اور پی پی کے درمیان ورکنگ ریلیشن شپ پر تبادلہ خیال کیا گیا اور مشاورت جاری رکھنے پر بات ہوئی۔

سابق صدر نے حمزہ شہباز کو پنجاب کی وزارت اعلیٰ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی، دونوں رہنماؤں نے اس دوران پنجاب اسمبلی کے ضمنی انتخابات مشترکہ طور پر لڑنے پر اتفاق کیا۔

وران گفتگو حمزہ شہباز نے کہا کہ ن لیگ اور پی پی کا اتحاد عوام کی خدمت کے لیے ہے، ورکنگ ریلیشن شپ مزید بہتر بنانے کے لیے مشاورت جاری رہے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ عوام کی خدمت کے سفر میں ایک ہیں اور ایک رہیں گے، پیپلز پارٹی اتحادی جماعت ہے، ساتھ لے کر چلیں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ سیاست کو عبادت سمجھتا ہوں اور اجتماعی فیصلوں کا قائل ہوں، دونوں جماعتوں کا اتحاد عوام کے لیے ہے۔



متعللقہ خبریں