ضلع دیر بالا میں سابق وزیر اعظم عمران خان کا جلسہ

تحریک انصاف کا منشورتحریک پاکستان اورقرارداد پاکستان سے لیا تھا، کلمے کا مطلب اللہ تیرے سوا کسی کے سامنے نہیں جھکوں گا

1837674
ضلع دیر بالا میں سابق وزیر اعظم عمران خان کا جلسہ

سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے چیئر مین عمران خان نے کہا ہے کہ جب سے شہبازشریف آیا ملک تیزی سے نیچے کی طرف جا رہا ہے، عالمی اداروں نے پاکستان کی ریٹنگ منفی  کر دی ہے۔

 خیبرپختونخوا کے ضلع دیر بالا میں پی ٹی آئی کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت نامنظور، سارے پاکستان کی آواز ہے۔ میرا کام پاکستانیوں کو شعور دینا ہے، چاہتا ہوں نوجوان اپنے حق کے لیے کھڑے ہوں اور غلامی قبول نہ کریں۔ میرے والدین نے تحریک پاکستان میں شرکت کی تھی، تحریک انصاف کا منشورتحریک پاکستان اورقرارداد پاکستان سے لیا تھا، کلمے کا مطلب اللہ تیرے سوا کسی کے سامنے نہیں جھکوں گا، کلمہ انسان کوغیرت دیتا ہے، جب تک نظریئے پرعمل نہیں کریں تب تک اسلامی فلاحی ریاست نہیں بن سکتے۔

عمران خان نے کہا کہ آئی ایم ایف نے ہم پر بھی پٹرول اور بجلی مہنگی کرنے کا دباؤ ڈالا تھا لیکن ہم نے ریٹ بڑھانے کی بجائے اور کم کردیے، ہم نے اپنا پیٹ کاٹ کر دیگر ذرائع سے پیسے جمع کیے، ہم نے اپنے دور میں ٹیکس کی صورت میں سب سے زیادہ پیسہ اکٹھا کیا، میرا جینا مرنا پاکستان میں ہے، جبکہ نواز شریف، آصف زرداری اور شہباز شریف کی چوری کی دولت باہر پڑی ہوئی ہے۔

فضل الرحمان عمرہ کرنے بھیس بدل کر گیا کہیں وہاں بھی ڈیزل کی آوازیں نہ لگ جائیں۔ ہماری حکومت میں بھی آئی ایم ایف کا پریشرتھا، میرا جینا مرنا پاکستان میں ہے، آئی ایم ایف نے ہمیں دس روپے ڈیزل، پٹرول کی قیمت بڑھانے کا کہا تھا، ہم نے دس روپے بڑھانے کی بجائے پٹرول، بجلی کی قیمتوں کو کم کیا، جب پٹرول کی قیمت بڑھتی ہے تو ہر چیز کی قیمت بڑھ جاتی ہیں۔ اس لیے ہم نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو بڑھانے سے روکا ہوا تھا، ہم نے قیمتیں بڑھانے کے بجائے عوام کو ریلیف دیا، ہماری حکومت میں سب سے زیادہ ٹیکس اکٹھا ہوا، ہماری حکومت نے آمدنی بڑھائی اورعوام کوریلیف دیا۔

چیرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ شہباز شریف بہت گھبرایا ہوا ہے اور اس کے چہرے پر عجیب سا خوف ہے، کہتے ہیں کہ پتہ نہیں تھا کہ بارود کی سرنگیں بچھائی گئی ہیں، شہباز شریف آپ سے حکومت نہیں چلتی تو سازش کیوں کی تھی، نہ سازش کرتے اور مجھے رہنے دیتے، حالات کی ساری ذمہ داری میری ہوتی اور تم کہہ دیتے میری وجہ سے سب کچھ ہوا۔

 



متعللقہ خبریں