نگران وزیراعظم کے لیے صدر نے قائد حزبِ اختلاف کو خط تحریر کردیا

ایوان صدر کے میڈیا ونگ کے مطابق صدر مملکت کے خط میں کہا گیا ہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان نے جسٹس ریٹائرڈ گلزار احمد کا نام بطور نگران وزیراعظم تجویز کیا ہے۔ صدر مملکت کو نگران وزیراعظم کا تقرر وزیر اعظم اور قائد حزب اختلاف کی مشاورت سے کرنا ہے

1807168
نگران وزیراعظم کے لیے صدر نے قائد حزبِ اختلاف کو خط تحریر کردیا

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے نگران وزیراعظم کے تقرر کے حوالےسے مشاورت کے لئے قائد حزب اختلاف میاں محمد شہباز شریف کو خط ارسال کر دیا۔

ایوان صدر کے میڈیا ونگ کے مطابق صدر مملکت کے خط میں کہا گیا ہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان نے جسٹس ریٹائرڈ گلزار احمد کا نام بطور نگران وزیراعظم تجویز کیا ہے۔ صدر مملکت کو نگران وزیراعظم کا تقرر وزیر اعظم اور قائد حزب اختلاف کی مشاورت سے کرنا ہے۔

صدر مملکت نے قائد حزب اختلاف سے کہا ہے کہ جسٹس (ر) گلزار احمد کی بطور نگران وزیراعظم نامزدگی سے اتفاق کریں یا کسی اور مناسب شخص کا نام تجویز کیا جائے۔

اس حوالے سے قائد حزب اختلاف آئین کے آرٹیکل 224 ایک اے کے تحت 6 اپریل تک اطلاع دیں، مقررہ وقت میں جواب موصول نہ ہونے کی صورت میں نگران وزیراعظم کی تقرری آئین کے مطابق عمل میں لائی جاۓئے گی۔



متعللقہ خبریں