خواتین کو معاشی بااختیار بنائے بغیر ملک خوشحال نہیں ہو سکتا: صدر عارف علوی

انہوں نے  اسلام آباد میں افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خواتین کو کام کے باعزت مواقع فراہم کرنے کی ضرورت پر زوردیا ۔صدر نے کہاکہ اب خواتین بنک جائے بغیر مطلوبہ ایپ ڈائون لوڈ کرکے ڈیجیٹل MODE کے ذریعے اپنے اکائونٹ کھول سکتی ہیں

1792783
خواتین کو معاشی بااختیار بنائے بغیر ملک خوشحال نہیں ہو سکتا: صدر عارف علوی

صدرڈاکٹر عارف علوی نے کامیاب جوان پروگرام کے تحت کامیاب خاتون پروگرام کا بدھ کے روز باضابطہ اجراء کیا تاکہ خواتین کو مالی لحاظ سے بااختیار بنایاجاسکے جس کے بغیر ملک خوشحال نہیں ہوسکتا ۔

انہوں نے  اسلام آباد میں افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خواتین کو کام کے باعزت مواقع فراہم کرنے کی ضرورت پر زوردیا ۔صدر نے کہاکہ اب خواتین بنک جائے بغیر مطلوبہ ایپ ڈائون لوڈ کرکے ڈیجیٹل MODE کے ذریعے اپنے اکائونٹ کھول سکتی ہیں ۔

انہوں نے کہاکہ خواتین انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ذریعے بین الاقوامی طورپر اپنی مصنوعات متعارف کراسکتی ہیں۔صدر نے کہا کہ اسلام نے عورتوں کو وراثت کے حقوق دئیے ہیں اور حکومت نے اس سلسلے میں قوانین کا اطلاق کیا ہے ۔انہوں نے خواتین پرزوردیا کہ وراثت میں اپنے جائز حق سمیت تمام دستیاب فورمز پر اپنے حقوق کیلئے آواز بلند کریں جن میں عدالتیں اور خواتین کو ہراساں کرنے کے خلاف محتسب اعلی شامل ہیں۔

 

 

 



متعللقہ خبریں