صدرعارف علوی کی واپسی کے آدھ گھنٹے بعد بم دھماکہ،4 افراد ہلاک متعدد زخمی

بلوچستان کے شہر سبی میں ٹھنڈی سڑک کے قریب دھماکے کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور پولیس اہلکاروں سمیت 25 سے زائد زخمی ہوگئے

1791938
صدرعارف علوی کی واپسی کے آدھ گھنٹے بعد بم دھماکہ،4 افراد ہلاک متعدد زخمی

بلوچستان کے شہر سبی میں ٹھنڈی سڑک کے قریب دھماکے کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور پولیس اہلکاروں سمیت 25 سے زائد زخمی ہوگئے۔

محکمہ انسداد دہشت گردی سبی کے سینئر عہدیدار حفیظ رند نےبتایا کہ بظاہر یہ خودکش حملہ لگتا ہے تاہم مزید تحقیقات جاری ہے۔

دھماکہ کھلے مقام کے قریب ہوا جہاں سالانہ سبی میلہ منعقد ہورہا ہے۔

حفیظ رند نے کہا کہ دھماکہ صدر مملکت  عارف علوی کے سبی میلے میں شرکت کے تقریباً نصف گھنٹے بعد ہوا۔

ان کا کہنا تھا کہ دھماکے میں 4 حفاظتی اہلکاروں نے جان کی قربانی دی جبکہ دیگر 27 افراد زخمی ہوئے۔

قبل ازیں محکمہ صحت بلوچستان کے میڈیا رابطہ افسر ڈاکٹر وسیم بیگ نے کہا تھا کہ دھماکے میں 3 افراد جاں بحق اور 28 افراد زخمی ہوئے جن میں سے 5 کی حالت تشویشناک ہے۔

دھماکے کے باعث سول ہسپتال سبی میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے اور زخمی ہونے والے افراد کو سول ہسپتال اور سی ایم ایچ منتقل کیا جارہا ہے۔



متعللقہ خبریں